PSL2026کرکٹ

لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمٰن کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کر لیا

لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمٰن کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کر لیا

ویب ڈیسک: پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے بنگلا دیش کے معروف فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن سے ڈائریکٹ سائننگ کر لی ہے۔

لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمٰن کے ساتھ 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا ہے۔ مستفیض الرحمٰن کو لاہور قلندرز نے 2016ء اور 2018ء میں بھی منتخب کیا تھا، اور اب ان کی دوبارہ ٹیم میں واپسی پر قلندرز کی انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے کہا کہ مستفیض صرف کھلاڑی نہیں بلکہ ہمارے بھائی ہیں۔ وہ لاہور قلندرز میں ان کی دوبارہ شمولیت پر بہت خوش ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!