کرکٹ

بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ، پاکستان فیصلے پر نظرثانی کرے: سری لنکا کی اپیل

بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ، پاکستان فیصلے پر نظرثانی کرے: سری لنکا کی اپیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر بائیکاٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا ، سری لنکا میڈیا

سری لنکا میڈیا کے مطابق پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان سے سری لنکا کی ٹووارزم سیکٹر متاثر ہوا۔ بائیکاٹ کی وجہ سے بڑی تعداد میں فینز نے ہوٹلز کی بکنگ منسوخ کردی۔ پاک بھارت میچ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے خط میں مزید لکھا ہے کہ میچ کے ٹکٹس کی فروخت سمیت میزبانی کے تمام تیاریاں مکمل کی ہیں اور اس میچ کی ٹکٹس کی ڈیمانڈ بھی سب سے زیادہ ہے۔

خط میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دیا ہے۔ متعدد چیلنجنگ اور حساس حالات اور سیکیورٹی واقعات کے باوجود سری لنکن ٹیم نے پاکستان کے دورے کیے۔

اس تناظر میں سری لنکا کرکٹ نے پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ سری لنکا نے تمام میچز میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!