دیگر سپورٹس

نیشنل پیڈل جونیئر چیمپئن شپ 13 فروری سے پیڈل ورس کراچی میں شروع ہو گی

ملک بھر 50 ٹیمیں حصہ لیں گی-

نیشنل پیڈل جونیئر چیمپئن شپ 13 فروری سے پیڈل ورس کراچی میں شروع ہو گی۔

ملک بھر 50 ٹیمیں حصہ لیں گی-

کراچی ; انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیاء پیڈل فیڈریشن کے ساتھ منسلک پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام اور انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن ،

سندھ پیڈل ایسوی ایشن اور پیڈل ورس کے تعاون سے نیشنل پیڈل جونیئر چیمپئن شپ 13 فروری سے پیڈل ویرس، کراچی میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر 50 ٹیمیں حصہ لیں گی-

چیمپئن شپ میں پانچ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ جن میں بوائز انڈر-12، بوائز انڈرـ14، بوائز انڈرـ16، بوائز انڈر-18 اور گرلز انڈر-18 کے مقابلے شامل ہیں۔

چیمپئن شپ 15 فروری تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ، ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔

کامیاب کھلاڑیوں کو جونئیر ٹیم میں منتخب کیا جائے گا جو جونئیر ایشین پیڈل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!