کرکٹ

دی ہنڈرڈ لیگ ڈرافٹ: برمنگھم فینکس نے عثمان طارق کو ایک لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ میں خرید لیا

دی ہنڈرڈ لیگ ڈرافٹ: برمنگھم فینکس نے عثمان طارق کو ایک لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ میں خرید لیا

لندن: برطانیہ میں ہونے والی مقبول کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کے تازہ ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ملا جلا نتیجہ سامنے آیا ہے جہاں نوجوان اسپن بولر عثمان طارق کو بھاری رقم کے عوض ٹیم میں شامل کر لیا گیا جبکہ قومی ٹیم کے چند نمایاں کھلاڑی کسی بھی فرنچائز کی توجہ حاصل نہ کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق لیگ کے ڈرافٹ کے دوران مختلف فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی بولیاں لگائیں اور اس عمل میں نوجوان پاکستانی اسپنر عثمان طارق کو برمنگھم فینکس نے ایک لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ کے معاہدے کے ساتھ اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔

عثمان طارق کی شمولیت کو ان کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ اور حالیہ کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ کرکٹ حلقوں کے مطابق نوجوان اسپنر نے حالیہ عرصے میں اپنی کارکردگی سے توجہ حاصل کی ہے جس کے باعث انہیں اس اہم لیگ میں کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

اس کے برعکس پاکستان کے تجربہ کار کھلاڑی شاداب خان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو اس بار کسی بھی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔ ڈرافٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ میں اس حوالے سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے نوجوان اسپنر ابرار احمد کو ایک بھارتی فرنچائز سن رائزرز لیڈز نے ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں خریدا ہے جسے ایک غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کرکٹ مبصرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بڑے ایونٹ میں بھارتی فرنچائز نے پاکستانی کھلاڑی کو اس انداز میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے کرکٹ حلقوں میں دلچسپی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہدی ہنڈرڈ لیگ دنیا کی منفرد فارمیٹ پر مبنی کرکٹ لیگ سمجھی جاتی ہے جس میں ہر ٹیم کو سو گیندوں پر مشتمل اننگ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ اس لیگ میں دنیا بھر کے نمایاں کرکٹرز شرکت کرتے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی خود کو منوانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!