PSL2026

کراچی کنگز کی مسلسل دوسری کامیابی، لاہور قلندرز کو شکست دیدی

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور، 29 مارچ 2026: ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے بڑے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کنگز نے اپنے اعصاب پر قابو رکھنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف لاہور کو آخری اوور میں ہرا دیا۔

کنگز نے لاہور کے 129 رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آل راونڈر عباس آفریدی نے دو گیندوں‌ پر دس رنز بنائے انہوں‌ نے آخری اوور میں حارث روف کو ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا.

ایونٹ میں کنگز کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے.

کنگز کے محمد وسیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 38 رنز کی قیمتی باری کھیلی جب کہ سعدبیگ19، معین علی18 اور خوشدل شاہ نے13 رنز بنائے۔ اعظم خان 14 اور عباس آفریدی 10رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ اپنی ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔

قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔ کنگز کے بولرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے آغاز سے ہی حریف بیٹرز کو دباؤ میں رکھا اور انہیں کھلُ کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ تجربہ کار معین علی نے پہلے ہی اوور میں فخرزمان کو چلتا کیا اور پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے لگیں۔

قلندرز کے بیٹرز کوئی بڑی شراکت داری قائم کر سکے اور محتاط انداز میں کھیلتے رہے۔ عبداللہ شفیق نے 33 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی تاہم دیگر بلے باز ان کا ساتھ نہ نبھا سکے۔

سکندر رضا 19، اوپنر محمد نعیم 13، پرویز حسین 12، شاہین آفریدی 7 اور اسامہ میر ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قلندرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 128 رنز ہی بنا سکی.

کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ حسن علی، سلمان آغا اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

ایڈم زیمپا اپنے میچ وننگ بالنگ اسپیل کے لئے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!