ہاکی

قومی ہاکی ٹیموں کے لیے ٹرائلز کا انعقاد، 60 کھلاڑیوں کی شرکت

قومی ہاکی ٹیموں کے لیے ٹرائلز کا انعقاد، 60 کھلاڑیوں کی شرکت

کراچی ; تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز منعقد کیے گئے۔

مزکورہ ٹرائلز میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 60 باصلاحیت کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

ٹرائلز کی نگرانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور مایہ ناز اولمپئن اصلاح الدین اور اولمپئن حسن سردار نے کی۔ اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے اراکین اولمپئن سمیع اللہ، ناصر علی اور کاشف جواد بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اور تکنیکی مہارت کو جانچنے کے لیے چار مختلف سیشنز منعقد کیے گئے، جن میں ہر ہاف کا دورانیہ 30 منٹ رکھا گیا تھا۔

ٹرائلز کے دوران قومی سینئر ٹیم کے ہیڈ کوچ منظور الحسن اور جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ ایاز محمود بھی موجود تھے، جنہوں نے مستقبل کے ہیروز کی کارکردگی جانچنے کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کو اپنی تکنیکی رائے فراہم کی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان ٹرائلز کا مقصد ملک بھر سے بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے تاکہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے مضبوط ترین ٹیمیں تشکیل دی جا سکیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!