فٹ بال

فیفا ورلڈ کپ ; جنوبی افریقا نے پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی.

جنوبی کوریا کو شکست دینے کے بعد جنوبی افریقا گروپ اے میں دوسرے نمبر پر آ گیا

فیفا ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کا تاریخی کارنامہ، پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقا نے جنوبی کوریا کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔

یہ کامیابی جنوبی افریقا کی فٹبال تاریخ کا ایک یادگار باب بن گئی۔

میکسیکو کے ایسٹاڈیو مونتری میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم دوسرے ہاف میں جنوبی افریقا کے تھاپیلو ماسیكو نے 63 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

جنوبی کوریا نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی اور اسٹار کھلاڑی سون ہیونگ من کو بھی میدان میں اتارا، لیکن جنوبی افریقی دفاع نے تمام حملے ناکام بنا دیے۔

اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقا گروپ اے میں دوسرے نمبر پر رہا اور پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گیا جبکہ جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر آ گیا ، اب اس کی نظریں بہترین تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں شامل ہونے پر مرکوز ہیں۔

جنوبی افریقا اس سے قبل 1998، 2002 اور 2010 کے ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا، اس تاریخی کامیابی نے پورے جنوبی افریقا میں مداحوں نے خوب جشن منایا۔ ناک آؤٹ مرحلے میں جنوبی افریقا کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!