لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹیم نے لیسٹر شائر کے خلاف پریکٹس میچ کیلیے ٹریننگ شروع کر دی۔فاسٹ بولر محمد عامر کے گھٹنے کی تکلیف میں نمایاں کمی آ چکی ہے اور انہوں نے بھی ساتھی کرکٹرز کیساتھ ٹریننگ کی، ٹیم انتظامیہ پرامید ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل پیسر مکمل فٹ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور لیسٹر شائر کے مابین پریکٹس میچ کا آغاز کل ہفتے سے ہو گا جس کے بعد گرین کیپس انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے، پہلا میچ 24 سے 28 مئی تک لارڈز جبکہ دوسرا یکم سے 5 جون تک ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا