آسڑیلیا کیخلاف سیمی فائنل کی صورت میں مشتاق احمد نے ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟

سابق کرکٹر مشتاق احمد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل آسٹریلیا سے ہونے کی صورت میں قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ کہ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا اور آسٹریلیا کے خلاف ہماری وکٹیں جلدی نہیں گرنی چاہئیں۔سابق سپنر کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت اچھی اور تگڑی کرکٹ کھیل رہا ہے اس لیے ہماری ٹیم کو بطور پروفیشنل یہ نہیں سوچنا کہ سیمی فائنل میں حریف کون ہوگا۔

error: Content is protected !!