اسنوکر

لاہور پریس کلب جشن آزادی اسنوکر ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری،پہلا راؤنڈ مکمل

ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا سیٹ اپ،تجربہ کار کھلاڑی محمد علی سونو کو سیف اعوان کے ہاتھوں شکست،فائنل 17 اگست کو ہو گا۔

لاہور پریس کلب جشن آزادی اسنوکر ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری،پہلا راؤنڈ مکمل

ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا سیٹ اپ،تجربہ کار کھلاڑی محمد علی سونو کو سیف اعوان کے ہاتھوں شکست،فائنل 17 اگست کو ہو گا۔

اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین عمران شیخ نے ممبران محمد اقبال ہارپر،رفیق خان،محمد بابر،سرمد خواجہ،اورعبدالرؤف کے ہمراہ میچز دیکھے

لاہور( پی این پی) لاہور پریس کلب اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام جاری جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

گزشتہ روز ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا جس میں سیڈڈ کھلاڑی دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے

تاہم ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ اس وقت دیکھنے میں آیا جب سیف اعوان نے تجربہ کار کھلاڑی محمد علی سونو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

لاہور پریس کلب سپورٹس کمیٹی کے چئیرمین عمران شیخ نے کمیٹی ممبران اقبال ہارپر، رفیق خان محمد بابر ، سرمد خواجہ اور عبدالرؤف کے ہمراہ میچز دیکھے

اور کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوۓ دوسرے راؤنڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں کا آغاز آج سے ہوگا جبکہ فائنل سترہ اگست کو کھیلا جاۓ گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!