Gamesدیگر سپورٹس

چینی ٹیم نے غیر ملکی سرزمین پر ایشین گیمز میں نئی تاریخ رقم کر دی

20ویں ایشین گیمز میں چینی ٹیم نے مجموعی طور پر 169 طلائی، 89 چاندی اور 83 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

چینی ٹیم نے غیر ملکی سرزمین پر ایشین گیمز میں نئی تاریخ رقم کر دی

بیجنگ (سپورٹس لنک پی کے): چین نے ایشین گیمز 2026 میں غیر ملکی سرزمین پر سب سے زیادہ گولڈ میڈل جیتنے کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چین نے جاپان میں جاری 20 ویں ایشین گیمز میں 169 گولڈ میڈل جیت لیے۔

مجموعی طور پر 341 تمغوں کے ساتھ چینی ٹیم طلائی اور مجموعی تمغوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہی اور غیر ملکی سرزمین پر ایشین گیمز میں اپنی بہترین کارکردگی کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے قبل، غیر ملکی سرزمین پر منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں چینی ٹیم کا بہترین ریکارڈ دوحہ ایشین گیمز میں قائم ہوا تھا، جہاں چینی کھلاڑیوں نے 165 طلائی تمغے حاصل کیے تھے۔

دوحہ ایشین گیمز میں مجموعی طور پر 39 کھیلوں کی 424 کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے، جبکہ چینی ٹیم نے 37 کھیلوں کی 362 کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

آئچی-ناگویا ایشین گیمز میں مجموعی طور پر 43 کھیلوں کی 469 کیٹیگریز شامل ہیں، جن میں چینی ٹیم نے 38 کھیلوں کی 369 کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2006 دوحہ ایشین گیمز میں 165 گولڈ میڈل کا تھا جو 20 سال بعد ٹوٹ گیا۔چینی دستے نے گولف میں مینز اور ویمنز دونوں ٹیم ٹائٹل جیتے، جس کے ساتھ ہی 166 واں گولڈ حاصل کر کے پرانا ریکارڈ توڑا۔

یہ کسی بھی غیر ملکی سرزمین پر چین کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

چینی خبر رساں ادارے CGTN کے مطابق یہ چین کی بیرون ملک ایشین گیمز میں بہترین کارکردگی ہے۔ چین 1982 سے مسلسل ایشین گیمز کی میڈل ٹیبل پر نمبر 1 چلا آ رہا ہے۔

میزبان جاپان نے 83 گولڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جو ان کا ہوم گراؤنڈ پر نیا ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز 2026 کا اختتام 4 اکتوبر کو ناگویا میں ہوا، جس کا جھنڈا اب 2030 کے میزبان قطر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!