لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان 31 مئی 2018 کو چیریٹی میچ ہوم آف کرکٹ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا.جس میں ورلڈ الیون کی ٹیم میں مُختلف مُمالک کے کھلاڑی لئے گئے ہیں.جنکی کپتانی انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹؤنٹی کپتان ایوین مورگن کر رہے ہیں
اس میچ سے حاصل ہونے والا ریونیو ویسٹ انڈیز کے سیلاب زدہ علاقوں میں تباہ شُدہ انفراسٹکچر اور کرکٹ اسٹیدیمز کی تعمیر کے لئے استعمال کیا جائے گاجو کہ سیلاب کے دوران تباہ ہو گئے تھے.
پہلے ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا تھا.لیکن اب مختلف وجوہات کی بُنیاد پر اس اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ایک نئے کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے.
ورلڈ الیون کے اسکواڈ میں انگلینڈ کے اسپن باؤلر عادل رشید کو شامل کر لیا گیا ہے.جبکہ پہلے انڈیا کے ہردک پانڈیا کا نام اس ٹیم میں تھا.لیکن اب اُنکی جگہ پر انڈیا ہی کے فاسٹ بولر مُحمد شامی اس میچ میں حصہ لیں گے.
اس طرح اب فائنل اسکواڈ یہ ہو گا.
ایوین مورگن(انگلینڈ) کپتان ورلڈ الیون،شاہد خان آفریدی(پاکستان) شُعیب ملک(پاکستان) .تمیم اقبال(بنگلہ دیش) ،دنیش کارتک(انڈیا)،مُحمد شامی(انڈیا)، راشد خان (افغانستان)، سندیپ لیمی چن(نیپال)، مِچل میکلنگن(نیوزی لینڈ) ،لیوک رونکی(نیوزی لینڈ) ، تھیسارا پریرا(سری لنکا)،عادل رشید(انگلینڈ)