پاکستان کے انٹرنیشنل فٹبالر نجیب اللہ نجمی وفات پا گئے

پاکستان کے انٹرنیشنل فٹبالر نجیب اللہ نجمی گزشتہ روز اسلام آباد میں وفات پا گئے، نجیب اللہ نجمی کی وفات پر فٹبال سے وابستہ شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، ہما فٹ بال ٹیم اسلام آباد کے کھلاڑیوں کا اجلاس گذشتہ روز ملتان میں ہوا جس کی صدارت ٹیم کے کوچ فرید ملک نے کی۔ اجلاس میں قومی فٹ بال ٹیم اور پاکستان ایئرفورس ٹیم کے سابق کوچ نجیب اللہ نجمی کی وفات پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کھلاڑیوں نے ان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اجلاس میں نجیب اللہ نجمی کی ملک میں فٹ بال کے کھیل کی ترقی کے لئے خدمات اور کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔ مرحوم پاکستان ائیرفورس فٹ بال ٹیم کے کوچ اور کپتان، زرعی ترقیاتی بینک فٹ بال ٹیم کیبھی رہ چکے تھے۔

error: Content is protected !!