پیرس (سپورٹس لنک رپورٹ) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں سربیا کے سابق عالمی نمبر ایک نوواک جووکوچ نے برازیل کے روجیریو سِلوا کو ہرا کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے افتتاحی راؤنڈ میں سربیا کے جوکووچ کا مقابلہ برازیل کے روجیریو سِلوا کیساتھ ہوا۔سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا۔ نوواک جوکووچ نے دوسرے سیٹ میں بھی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے چھ چار سے فتح حاصل کی۔تیسرے سیٹ میں سربیئن کھلاڑی نے ایک بار پھر برازیلین حریف کو آؤٹ کلاس کر کے نہ صرف چھ چار سے کامیابی حاصل کی بلکہ دوسرے راؤنڈ کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا۔