آئی ایل ٹی 20 فرینچائز نے 50 سے زائد بین الاقوامی کھلاڑیوں سے معاہدے کرلئے

دبئی (خصوصی رپورٹ) متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے افتتاحی ایڈیشن کے لئے کئی سپراسٹارز نے فرینچائز کے ساتھ معاہدے کئے ہیں۔ افتتاحی ایڈیشن میں شرکت کرنے والے اولین کھلاڑیوں میں معین علی، آندرے رسل، ڈیوڈ ملن ، ویندو ہاسررنگا، سنیل نرائنن ، ایون لوئس ، کولن منرو ، فیبئن ایلن، سام بلنگ، ٹام کرن ، ایلیکس ہیلس، دوشاماناتھ چمیرا، شیمرون ہاتیمار، عقیل حسین ، کرس جارڈن، ٹام بیٹن، سندیپ لامی چانیے، کریس لائن ،پومین پاؤل، بھاموکا راجہ پکسے اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔
ایمریٹس کرکٹ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا ہے کہ "یہ دیکھنا دلچسپ ہے کہ آئی ایل ٹی 20 کے پہلے سیزن کے لئے اسکواڈ کتنی اچھی شکل اختیارکررہے ہیں۔

 

ہر ٹیم میں 18 کھلاڑی شامل ہوں گے یواے ای کے 4 کھلاڑی اور آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممالک کے 2 کھلاڑی بھی ان ٹیموں کا حصہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کے اختتام تک لیگ کی جانب سے مزید بین الاقوامی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا اور پھر ہر ٹیم کے لیے متحدہ عرب امارات کے 4 کھلاڑیوں کی شمولیت کا عمل شروع ہوگا ۔

 

مستقبل قریب میں جن مزید کھلاڑیوں کی آئی ایل ٹی 20 فرینچائز ٹیموں میں شمولیت متوقع ہے ان میں لاہیرو کمارا، سیکوگے پرسنا، چرتھ اسلنکا، کولین انگرام، پال اسٹرلنگ، کیننر لیوس، علی خان، برینڈن گلوور، روی رام پال، ریمون ریفر، اسورو ادانا، بیلسنگ موزربانی، نروشن ڈک ویلا، حضرت اللہ زازئی، فریڈرک کلاسن، سکندر راجہ، جارج منسی، ڈین لارنس، ڈومینک ڈریکس، جیمی اوورٹن، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویز، قیس احمد، رچرڈ گلیسن، جیمز ونس، نور احمد، رحمان اللہ گرباز، نوین الحق، ، شیرفین ردرفورڈ، ثاقب محمود، بین ڈکٹ، بینی ہاول، روبن ٹرمپلمین شامل ہیں۔

error: Content is protected !!