ہرارے (سپورٹس لنک رپورٹ)سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں پانچواں میچ کل جمعرات کو آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائیگا ۔ زمبابوے میں شروع ہونے والی سیریز کے ابتدائی میچ میں گرین شرٹس نے میزبان زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 74 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا تھا تاہم بد قسمتی سے دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلوی ٹیم اپنے دونوں میچز جیت چکی ہے آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے کو 100 رنز سے شکست دی۔