اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود نے کہا ہے کہ پی بی ایف ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے باکسر کو بھرپور تربیت اور ہر قسم کی سہولت فراہم کررہی ہے تاکہ کھلاڑیوں کی ایشین گیمز میں شرکت کے حوالے سے تیاریوں میں کوئی کسر باقی نہ رہ جائے،اب کھلاڑیوں پر ہے کہ وہ پوری توجہ کے ساتھ اپنی ٹریننگ پر توجہ دیں بھرپوری تیاری کے ساتھ ایشین گیمز میں شرکت کریں اور اپنا بیسٹ دیتے ہوئے پاکستا ن کے لئے میڈلز جیتنے کے لئے جان لڑادیں خالد محمود آج یہاں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لگے ہوئے قومی باکسنگ تربیتی کیمپ کے دورہ کے موقع ہر کھلاڑیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کیمپ میں زیر تربیت مرد اور خواتین کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ نہ صرف اپنی فزیکل فٹنس کو باور تکنیک کو بہتر بنائیں بلکہ خود کو ذہنی طور بھی مظبوط بنائیں تاکہ ایشین گیمز جیسے ب؟ڑے ایونٹ میں رنگ میں اُترتے ہوئے انہیں حریف کھلاڑی کو شکست دینے کا یقین ہو ۔انہوں نے کہا کہ ذہنی طور پر مضبوط کھلاڑی ہی میدان میں جم کر کھیلتا اور حرعیف ٹیم کو شکست دے سکتا ہے ۔ اس موقع پر خالد محمود نے کھلاڑیوں سے فردا فردا انکی تربیت اور کیمپ میں انہیں فراہم کی گئی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی پوچھا۔جسپر کھلاڑیوں نے انہیں اس حوالے سے تفصیلی جوابات دئے ۔اس موقع پر سیکر ٹری پی بی ایف کرنل(ر) ناصر اعجاز تونگ اور کوچ ارشد حسین نے نے صدر پی بی ایف کو کیمپ میں کھلاڑیوں کی تربیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔