لاہور(جی سی این رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستان کے سابق نامور آل راؤنڈر ایک کار حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔تاہم عبدالرزاق نے آج اپنے ویڈیو پیغام میں ان خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کا کسی بھی قسم کا ایکسیڈنٹ نہیں ہوا۔
Here I am 🙂 pic.twitter.com/hApkVD1ezv
— Abdul Razzaq (@ARazzaqPak) July 10, 2018
انہوں نے کہا کہ میرے ایکسیڈنٹ کے حوالے سے زیر گردش خبریں جھوٹی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں، میں زندہ ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خبر کی تحقیقات کیے بغیر سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں لگانے سے گریز کرنا چاہیے۔عبدالرزاق کو 46 ٹیسٹ، 265ون ڈے اور 32 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمانئندگی کا اعزاز حاصل ہے۔