کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) صدر کے سی سی اے ندیم عمر نے کہا ہے کہ عمر ایسوسی ایٹس یوتھ انڈیپنڈنس کپ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اگست سے شروع ہو رہاہے جس میں یکم جنوری 1993کے بعد کی پیدائش والے کھلاڑی کھیلنے کے اہل ہو نگے یہ ٹورنامنٹ بھی سنگل لیگ کلی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس کی ہر اننگز 50،50 اوورز پر مشتمل ہوگی۔ جبکہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے انڈر 13 ،16 ٹورنامنٹ منعقد کرائے گی جس کے لئے سب زون اوپن ٹرائلز کی بنیاد پر اپنی ایک ایک ٹیم منتخب کرینگے اور یہ ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر میچز کھیلیں گی ۔ یہ بات کے سی سی اے کے صدر ندیم عمر کے ترجمان نے بتائی۔ان ٹورنامنٹس سےنئے ٹیلنٹ کو گروم کرنے کے لئے پی سی بی کوچز کے زیر نگرانی کیمپ لگایا جائے گا۔