لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے ڈوپ ٹیسٹ میں سیمپل بی نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ملک کے ممتاز قانون دان ان کے کیس کا دفاع کریں گے۔ پی سی بی کے حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احمد شہزاد نے مشہور وکیل بابر اعوان کی خدمات حاصل کی ہیں۔ بدھ تک احمد شہزاد کو بی سیمپل کرانے کے لئے بورڈ سے رجوع کرنا تھا لیکن انہوں نے پی سی بی کے اینٹی ڈوپنگ بورڈ سے رابطہ نہیں کیا۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اب کیس کے دفاع کے لئے احمد شہزاد کے پاس مزید ایک ہفتہ ہے۔ اگر وہ اپنے کیس کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں تو انہیں27 جولائی تک رجوع کرنا ہوگا۔ احمد شہزاد ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مسلسل خاموش ہیں۔