ہری پور میں منعقدہ مایونٹ میںواہ فیکٹری کبڈی ٹیم نے صوابی کی ٹیم کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہری پور میں کبڈی کے مقابلے منعقد کرائے گئے جس میں واہ فیکٹری کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرکے صوابی کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی جیت لی۔ہری پور میں پنیاں گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے کبڈی کے مقابلے میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

فائنل میچ میں واہ فیکٹری کی کبڈی اور صوابی ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے مابین سخت کانٹے دار مقابلہ ہوا،جس میں واہ فیکٹری کی ٹیم نے 38 پوائنٹس جبکہ صوابی کی ٹیم 36 پوائنٹس حاصل کرسکی ۔اسی طرح واہ فیکٹری کی ٹیم نے دو پوائنٹس سے مقابلہ جیت لیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور انٹرنیشنل ریفری سلطان بری تھے جنہوںنے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات دیئے۔

اس موقع پر خیبر پختونخواہ کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان بری نے ضلع ہری پور کے پنیاں گرائونڈپر کبڈی ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کردیا،انہوںنے کہاکہ ہری پور کے گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ سمیت کئی دیگر اضلاع کی ٹیمیں حصہ لینگی۔شیڈوک کے مطابق پہلا کبڈی مقابلہ27نومبر کو پشاور اور مردان کے مابین ہوگااوردوسرا کبڈی مقابلہ چارسدہ اور چنگی بانڈی کی ٹیموں وکے مابین ہوگا۔پنیاں کبڈی ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 دسمبر کو کھیلا جائیگا،کبڈی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل ہفتے کو5 دسمبر کو کھیلا جائیگاجبکہ 6دسمبرکو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلاجائیگا۔.ٹورنامنٹ کیلئے عبدالقدوس حال ، سعید خان اور محمد زمان کو آرگنائزر مقرر کیاگیا ہے۔

error: Content is protected !!