بون: (سپورٹس لنک رپورٹ) جرمن کار ریلی کے افتتاحی مرحلے میں ایسٹونیا کے ڈرائیور اوٹ تاناک نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔جرمنی میں جاری کار ریلی کے افتتاحی مرحلے میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے دنیا بھرکے ماہر ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنس دکھائی، ایسٹونیا کے اوٹ تاناک نے بہترین ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایونٹ میں برتری حاصل کر لی، فرانس کے سباسشین اوگیر نے دوسری، بیلجیئم کے تھیری نوویل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔یاد رہے جرمن کار ریلی کے ٹیسٹ سیشن میں بھی ایسٹونیا کے اوٹ تاناک نے دیگر شرکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بازی جیت لی تھی اور افتتاحی مرحلے میں اوٹ تاناک نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔