ریٹائر ہونے والے اظہر علی کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا خوبصورت تحفہ

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سابق کپتان اظہر علی کو ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے ایک خوبصورت تحفہ دیا۔سابق کپتان اظہر علی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے اور کراچی میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری میچ ہے۔اظہر علی اپنے کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے اور پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنے اہلخانہ، ساتھیوں، ٹیم مینجمنٹ اور سینئرز کا شکریہ ادا کیا۔

 

اظہر علی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کی ریٹائرمنٹ پر انہیں ایک خوبصورت تحفہ دیا جس میں انہیں تمام کھلاڑیوں نے اپنی دستخط شدہ ٹیسٹ ٹی شرٹ فریم میں پیش کی۔اس کے ساتھ اظہر علی کو قومی کھلاڑیوں کی جانب سے ایک سووینئر بھی پیش کیا گیا جس پر سرفراز احمد، شان مسعود، بابراعظم، محمد نواز، محمد رضوان، فہیم اشرف، امام الحق، نسیم شاہ، نعمان علی، عبداللہ شفیق، سلمان آغا، محمد علی، سعود شکیل، زاہد محمود،ابرار احمد اور وسیم جونیئر کے دستخط ہیں۔سووینئر پر اظہر علی کی مختلف ٹیسٹ میچز میں یادگار اننگز کے اسکور درج کیے گئے ہیں جب کہ ساتھ ہی ان کا شکریہ ادا بھی کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!