جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ)اولمپک کونسل آف ایشیا کی جانب سے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا گیااور پی او اے کے صدر سید عارف حسن اور نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن ناجیہ رسول کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ایشین گیمز جکارتہ میں شروع ہوگئے ۔ اس موقع پر اولمپک کونسل آف ایشیا کے اجلاس میں مختلف کیٹگریز میں ایوارڈز بھی دیئے گئے۔ پی او اے کے صدر سیدعارف حسن کو پاکستان میں اولمپک موومنٹ کی ترقی اور اس کی حفاظت پر میرٹ ایوارڈ دیا گیا ۔اسی طرح پی او اے ایتھلیٹ کمیشن کی رکن اور نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن ناجیہ رسول کو گرین پاکستان مہم میں نمایاں کردار ادا کرنے پر او سی اے اسپورٹس انوائرمنٹ ایوارڈ دیا گیا۔