گلگت: (سپورٹس لنک رپورٹ) گلگت بلتستان میں دنیا کے بلند ترین سرد صحرا پر سرفرنگا کار ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ملکی و غیر ملکی ڈرائیوروں نے جیت پر نظریں جما لیں۔دنیا کے بلند ترین سرد صحرا پر اب گاڑیاں دوڑیں گی، گلگت بلتستان میں 3 روزہ سرفرنگا کار ریلی کا 31 اگست سے آغاز ہوگا۔ ایونٹ میں شامل مرد و خواتین ڈرائیورز نے جیت پر نظریں جما لیں۔ مقامی فنکار بھی ایونٹ میں ثقافتی رنگ بکھیریں گے۔ سینئر وزیر اکبر تابان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ سال ایونٹ کو مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 75 ہزار فٹ کی بلندی پر 150 سے زائد ملکی و غیرملکی ڈرائیورز شائقین کو اپنی مہارت دکھائیں گے۔