مانچسٹر: (سپورٹس لنک رپورٹ) مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹار سربین فٹبالر نیمنجا میٹک نے کینسر کے مریض ہم وطن بچے کیلئے 70 ہزار پاؤنڈ عطیہ کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربیا کا 4 سالہ بچہ ڈوسن ٹوڈو رووک کو بارسلونا میں علاج کرانے کیلئے ایک خطیر رقم کی ضرورت تھی اور اس کے اپنے ملک میں اس کیلئے عطیہ جمع کرنے کی ایک بڑی مہم شروع کی گئی۔ نیمنجا میٹک نے انسانیت کے ناطے بچے کے علاج کیلئے فوری درکار رقم 70 ہزار ڈالر ادا کر دی جس کے بعد بچے کو علاج کیلئے بارسلونا لے جایا گیا جہاں ایک بڑے ہسپتال میں وہ کینسر سے جنگ لڑ رہا ہے۔