لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی زیرسرپرستی سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت صوبہ بھر میں تحصیل کی سطح پر لڑکوں اور لڑکیوںکے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں، تحصیل کی سطح پر مقابلے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں ہورہے ہیں،سپورٹس کیلنڈر کے تحت ہونیوالے مقابلوں میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرورنے کہا ہے کہ پنجاب میں تحصیل سطح سے کھیلوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔مقابلوں کے تیسر ے روزمختلف اضلاع میں بیڈمنٹن ،کبڈی و دیگرکھیلوںکے مقابلے منعقد ہوئے ، ملتان میں ہونیوالے انٹرتحصیل بیڈمنٹن بوائز کے مقابلوں میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم مہمان خصوصی تھے۔ ان مقابلوں میں چارتحصیلوں ملتان سٹی ، ملتان صدر ، شجاع آباد اورجلال پورپیروالا کی ٹیموں نے شرکت کی۔ نتائج کے مطابق سنگلز ببڈمنٹن مقابلوں میںمحمد ابراہیم نے دانیال اورموسی عامر نے مدثر کوشکست دی جبکہ ڈبلز مقابلے میںزوہیب اکرم اورصہیب اکرم نے معین اورشاہد کوہرایا۔ خانیوال میںبیڈ منٹن بوائزکے منعقدہ مقابلوں میں خانیوال،میاںچنوں، کبیر والا،جہانیاںکی ٹیموں نے شرکت کی، جس میں کبیروالا کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ خانیوال کی ٹیم رنر اپ رہی۔
گرلز کیٹگری کے بیڈمنٹن مقابلوں میں خانیوال، میاں چنوں، کبیروالا اورجہانیاں کی ٹیموں نے شرکت کی جس میںخانیوال کی ٹیم فاتح جبکہ میاں چنوں کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اوکاڑہ میں منعقدہ گرلز سطح کے بیڈمنٹن مقابلوں میں تحصیل اوکاڑہ،رینالہ خورد اورتحصیل دیپالپورکی ٹیموںنے حصہ لیا جس میں تحصیل اوکاڑہ کی ٹیم اول جبکہ تحصیل دیپالپورکی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔فیصل آباد میں ہونیوالے بیڈمنٹن کے مقابلوںمیںکل چھ ٹیموں نے حصہ لیا،جس میں تحصیل فیصل آباد کی ٹیم فاتح جبکہ صدر کی ٹیم رنراپ رہی۔ جہلم میں منعقدہ کبڈی کے مقابلوں میں چارٹیموں نے حصہ لیا،جس میں جہلم کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ پنڈدادن خان کی ٹیم رنر اپ رہی۔ڈویژنل سپورٹس آفیسرراولپنڈی ملک وقار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ضلع پاک پتن میں تحصیل سطح کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں سومیٹر کی دوڑ میںسیف اللہ اول، دوسومیٹر دوڑ میں علی رضا، چارسومیٹر دوڑ میں سیف اللہ ، آٹھ سومیٹرکیٹگری میں محمد شعبان، پندرہ سومیٹر میںقربان علی فاتح رہے۔
110میٹر کی رکاوٹوں کی دوڑ میں سیف اللہ ، ہائی جمپ میں محمد خان، لانگ جمپ میں اسد، ڈسکس تھرومیں شمشاد احمد،جیولن تھرومحمد خان، شاٹ پٹ محمد خان نے اول پوزیشن حاصل کی۔100×4میٹر کی ریلے دوڑ میں تحصیل پاک پتن فاتح رہی۔ اسی طرح ضلع بہالپورمیں اتھلیٹکس مقابلے منعقد ہوئے، جس میں بہاولپورشہرسے 11، بہاولپورصدرسے 7، یزمان سے8، احمدپورسے10، خیرپور3 اور حاصل پو ر تحصیل سے 13کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں1500میٹرکی دوڑ کیٹگری میں بہاولپورکے محمد ریاض فاتح رہے جبکہ محمد زبیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔400میٹر کی کیٹگری میںمحمد لاریب اول جبکہ محمدشعیب دوسرے نمبر پررہے۔ 800میٹرکی کیٹگری میں محمد زبیراول، محمد ریاض دوئم رہے۔ 100میٹر کیٹگری کی دوڑ میںمحمد ذوالفقارفاتح جبکہ محمد اسد رنراپ رہے۔100X4کیٹگری کی ریلے دوڑ میںبہاولپور کے کھلاڑی فاتح رہے جبکہ احمد پورایسٹ کے کھلاڑیوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔200سومیٹر کیٹگری میں محمد ذوالفقاراول، محمد اسد دوسرے نمبر پر رہے۔شاٹ پٹ کیٹگری میںبشیر احمد ونرجبکہ محمد اشفاق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈسکس تھروکیٹگری میں عرفان جاوید نے کامیابی حاصل کی جبکہ محمد اشفاق رنر اپ رہے۔
لانگ جمپ میں محمد اسدفاتح اورمحمد شعیب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں22نومبر کوبہاولپورسٹیڈیم میں منعقدہ خواتین کی کھیلوں کے مقابلوں میں بہاولپور سے 5، صدرسے8، یزمان 4، احمد پور8، خیرپور11 اورحاصل پورسے5کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔100میٹر کی دوڑ کی کیٹگری میں عائشہ شفیق فاتح جبکہ حنا اصغر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 200میٹر کیٹگری میں ماہم مقبول اول، عائشہ شفیق رنر اپ رہیں۔400میٹرکیٹگری میں ماہم مقبول ونر، حنا ا صغر رنراپ رہیں۔400×100میٹر کیٹگری کی ریلے دوڑ میں بہاولپورسٹی کی ٹیم اول جبکہ یزمان کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
شاٹ پٹ کیٹگری میں فرزانہ اول، بشری رمضان دوسرے نمبر پر رہیں۔ ڈسکس تھرو کیٹگری مقابلوں میں بشری رمضان فاتح، ماہم مقبول دوسرے نمبر پر رہیں۔ لانگ جمپ میں عائشہ شفیق اول جبکہ ثانیہ سرورنے دوسری پوزیشن حاصل کی۔تحصیل میانوالی، عیسی خیل اورپپلاں میںبھی گرلزکے بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد ہوئے
جس میں تحصیل میانوالی کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ تحصیل پپلاں کی کھلاڑی رنر اپ رہیں۔ اٹھلیٹکس مقابلوں کے تیسرے روز کے اختتام پرڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرورنے کہا ہے کہ پنجاب میں تحصیل سطح سے گراس روٹ لیول تک کھیلوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔