پشاور(سپورٹس رپورٹر) ڈپٹی کمشنرپشاور،ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوااوبیڈرز کلب پشاورکے باہم اشتراک سے پہلا ڈپٹی کمشنر پشاورسپورٹس فیسٹو ل ایک رنگارنگ ودلکش کلر فل تقریب سے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا چارروزہ تک کامیابی سے ساتھ جاری رہنے والے اپنے نوعیت کے منفردایونٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پرپردپٹی کمشنر پشاوررڈاکٹر عمران حامد شیخ مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی ،سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر نادرخواجہ ،عظمت اللہ سیکرٹری عاصم شراز ج،نیشنل بک فائونڈیشن کے دائریکٹر مرادعلی مہمند،چیف آرگنائزرمحمدریاض،اسد غفار،محمدابراہیم ،کے پی تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے چیئرمین الیاس آفریدی،جمناسٹک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمدراجہ۔ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ بھی موجودتھے آخری وز کھیلے گئے فٹبال فائنل میں شاہی باغ فٹ بال اکیڈیمی پشاورنے ایک آسان ویکطرفہ مقابلے کے بعد میں حیات آبادفٹبال اکیڈیمی کی سنیئر ٹیم کوتین ایک سے شکست دیکرٹائیٹل اپنے نام کیا شاہی باگ کی جانب سے کاکا نے دوجبکہ عزیز خٹک نے ایک گول سکورکیا ،حیا ت آباد کی واحد گول عرفان نے بنایاتھاتائیکوانڈوایونٹ فرنٹیئر ماڈل سکول پشاورکے نام رہا اس ایونٹ میں سٹی گرلز کالج پشاورنے دوسری جبکہ وقاص اکیڈیمی کی ٹیم تیسرے نمبرپررہی۔بیڈمنٹن میں بنوں نے پشاورکوتین صفر سے شکست دیکر ٹیم ایونٹ اپنے نام کی لیڈیز فائنل میں کائنات نے نورین کو دوایک سے جبکہ بوائز ڈ بل مقابلے میں میں اسان اور زید کی جوڑی نے اسد اورتیمور کودوایک سے مات دی۔ٹیبل ٹیبل کے سنگل ایونٹ مین فہد خواجہ نے اپنے بھائی امم خواجہ کوشکست سے دوچارکیا جونیر مقابلے میں ماجد نے پہلی،حامد نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔لیڈیز فائنل اقراء رحمن کے نام رہاانہوںنے نمرہ کوچارتین سے ہرایا۔ویٹرن ٹائٹل احمد کامران جبکہ کڈز مقابلے میں مہتشیم نے علیشہ رامین کوشکست دی۔سپورٹس فیسٹول میں صوبے کی سطح پر بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس جبکہ ضلع پشاور کی لیول پر تائیکوانڈو اور فٹ بال کے مقابلے کرائے گے ۔ان مقابلوں میں 500سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی نے بھرپورانداز سے حصہ لیاتھا فاتح کھلاڑویوںکوپچیس ہزارجبکہ رنزا پ کوپندرہ ہزارروپے کاانعام بھی دیاگیا۔تقسیم انعامات کی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر پشاورڈاکٹر عمران حامد شیخ نے عمدہ کھیل پر کھلاڑیوں کومبارک باد پیش کی اورکہاکہ آئندہ بھی بچوں او ربچیوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کاانعقاد کرتے رہیں گے ان کامزید کہناتھاکہ پشاورسمیت پورے ملک میں حالات کافی بہتر ہوچکے ہیںاب ہم سب کسی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کوماضی کی تلخ یادوںسے باہرکرکے ان کی خوشیاں دیں مراد علی مہمند کوکہناتھاکہ ڈی سی پشاورسپورٹس فیسٹول کاسلسلہ آئند ہ بھی جاری رکھیںگے اور مزید کھیل بھی فیسٹول کاحصہ بنائیں گے ۔