جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچ

سنچورین (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچرکی وجہ سے انگلینڈکے خلاف باقی ماندہ ٹیسٹ سیریزسے باہرہوگئے ہیں ،یہ اعلان کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے ہفتے کوکیاہے ۔ابتدائی بلے بازمارکرام گزشتہ روزسپرسپورٹ پارک میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل میں زخمی ہوئے تھے ۔

ایک بیان میں کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے کہاکہ ان کے بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں فریکچرکاآپریشن کراناپڑیگااوروہ اس وجہ سے کم ازکم چھ ہفتوں کیلئے کھیل سے باہررہیں گے ۔مارکرام اکتوبرکے بعدسے پہلاٹیسٹ کھیل رہے تھے جب انہوں نے پونے میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں آؤٹ ہونے کے بعدشدیدغصے میں دیوارپرمکہ مارنے کے بعداپنی دائیں کلائی زخمی کردی تھی ۔وہ انگلینڈکے خلاف دوسری اننگزمیں بیٹنگ کرچکے ہیں اورانہوں نے پہلی اننگزمیں بیس رنزبنانے کے بعداس میں دورنزبنائے تھے۔

error: Content is protected !!