لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پریمئر سپر لیگ سیزن IIمیں ڈیسکون، آئی پی سی ،ہنڈا اور تھری ڈی موڈلنگ نے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لی، پلے آف مقابلے اگلے ہفتے منعقد ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پریمئر سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے آحری تین رائونڈ میچز ٹائون شپ وائٹس کرکٹ گرانڈ اور ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے۔
ٹائون شپ وائٹس کرکٹ گرانڈ میں پہلے میچ میں آئی پی سی نے جاز کو 3 رنز سے شکست دیدی۔آئی پی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔محمد نادر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں جاز کی ٹیم مقررہ اورز میں 109 رنز بناسکی۔اسامہ فاروق اور عمر فاروق نے دو ،دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔بہترین بالنگ پر اسامہ فاروق کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔
ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہنڈا نے ڈیسکون کو سات وکٹوں سے شکست دی ۔ڈیسکون کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 125 رنز بنائے ۔ہنڈا کے عاصم سلیم نے تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ۔ہنڈا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹون کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
عاصم سلیم کو بہترین بالنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تاہم بہترین پوائنٹس کی وجہ سے ڈیسکون نے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایگزونوبل نے آئی سی آئی کو ایک وکٹ سے شکست دی ۔
آئی سی آئی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہو 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔زاہد اقبال اور عمران بخاری نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ایگزونوبل نے مطلوبہ ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ایگزونوبل کے عمران بخاری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ میں پلے آف مقابلے اگلے ہفتے ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔