ایف اے کپ، چیلسی کی شاندار جیت


چیلسی کی ویمن فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف اے کپ کے اہم میچ میں ایورٹن کو تین صفر سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، یہ چیلسی کی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں شکست کے بعد پہلی کامیابی ہے، چیلسی کی جانب سے گورو ریٹن نے میچ کے 28 منٹ میں گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرے ہاف میں میچ کے اختتام سے پندر منٹ قبل سام کیئر نے گول کرکے ٹیم کی برتری کو ڈبل کردیا اور میچ کے آخری لمحات میں ڈریو سپینس نے تیسرا گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا، ایورٹن کی ٹیم جس نے گزشتہ سیزن میں ایف اے کپ کا فائنل کھیلا تھا کی جانب سے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے گئے۔

error: Content is protected !!