کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو قبضہ مافیا پریشان کرنے لگے ۔ چمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے اکیڈمی کے لئے کا کا گرائونڈ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو دیا تھا جس پر اب قبضہ مافیا کی جانب سے انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد شکایتوںکا پوٹلہ لیے میئر کراچی کے پاس پہنچے اور شکوہ کیا کہ ان کو گرائونڈ میں کام کرنے نہیں دیا جارہا۔ مختلف طریقوں سے پریشان کیا جارہا ہے جس پر وہ اکیڈمی کیسے چلائیں۔سرفراز احمد کی شکایات سن کر میئر کراچی وسیم اختر بھی حیران رہ گئے اورانہیں شکایات کے ازالے کی فوری یقین دہانی کرادی۔