آئی ایل ٹی 20 کا ٹکٹ 20 درہم میں دستیاب ; فروخت شروع ہوگئی.

 

آئی ایل ٹی 20 کا ٹکٹ 20 درہم میں دستیاب فروخت شروع ہوگئی

دبئی (22 نومبر 2023) آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کی ٹکٹس فروخت کے لئے پیش کردی گئی ہیں ٹورنامنٹ کے تمام میچز کی ٹکٹس اب آن لائن اور متحدہ عرب امارات بھر میں ورجن میگا اسٹور کے تمام 14 آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہیں۔

زاید اسٹیڈیم ابوظبی، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام جنرل تماشائیوں کے لیے ٹکٹ صرف 20 درہم میں خریدی جاسکتی ہے۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والا یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک ناقابل یقین موقع ہوگا وہ دنیا کے نامور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 جنوری کو ہوگا جبکہ فائل 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا ٹکٹ 3 کیٹگریز میں دستیاب ہوگا ۔ 6 سے 16 برس کی عمر کے بچوں کا ٹکٹ 10 درہم سے شروع ہوں گے جبکہ پانچ برس سے کم عمر بچوں کا داخلہ مفت ہوگا۔ تینوں مقامات کے ٹکٹس کی جلد خریداری پر خصوصی رعایت بھی ملے گی۔

سیزن 2 میں شاہین شاہ آفریدی ، ڈیوڈ وارنر، آندرے رسل، ڈیوڈ ولی، رحمان اللہ گرباز، شاہین شاہ آفریدی، ایلکس ہیلز، شمرون ہیٹمائر، کرس جارڈن، ٹرینٹ بولٹ، نکولس پورن، کرس ووکس اور مہیش تھیکشانا شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں 100 سے زائد بین الاقوامی اور یواے ای کے 24 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!