پی ایس ایل 9 ; ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔

پی ایس ایل 9 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور ڈیوڈ میلان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور محمد رضوان 11 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

ڈیوڈ میلان 52 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ریزا ہینڈرکس 79 اور خوشدل شاہ 28 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

 

error: Content is protected !!