اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ)پرنس عبدالعزیز اسلامک سولیڈیرٹی سپورٹس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہو گئے آئی ایس ایس ایف کی جنرل اسمبلی نے پیر کے روز جدہ میں منعقدہ اجلاس میں پرنس عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کو صدر منتخب کیا۔ جنرل باڈی میٹنگ میں 57مسلم ممالک کے ڈیلی گیٹس نے شرکت کی ۔صدر منتخب ہونے کے بعد پرنس عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی وہ اپنی تمام صلاحتیں مسلم ممالک میں کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے وقف کرے
پرنس عبدالعزیز کا کہنا تھا پرنس عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے درمیان کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد کرائے جائینگے جس سے رکن ممالک میں کھیلوں کی ترقی ہوگی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی ایس ایس ایف رکن ممالک کے درمیان برداشت ،جدت اور امن کو فروغ دیا جائیگا تاکہ مسلم امہ خاص طور پر ان کی نوجوان نسل کھیلوں کی طرف دھیان دے سکیں۔ یاد رہے کہ پرنس عبدالعزیز نے ترکی الشیخ کی جگہ عہدہ صدارت سنبھالا ہے جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا پرنس عبدالعزیز 2021تک اس عہدے پر قائم رہے گے ۔
یاد رہے کہ اسلامی سالیڈیرٹی گیم ہر چار سال بعد منعقد ہوتی ہے جبکہ اس دوران کئی ٹورنامنٹ چیمپیئن شپ رکن ممالک کے درمیان جاری رہتی ہیں 1985میں قائم ہونے والی اسلامک سالیڈیرٹی سپورٹس فیڈریشن کا مستقل ہیڈ کوارٹر جدہ میں موجود ہیں جبکہ پانچویں اسلامی سولیڈیرٹی گیمز جوکہ 2021میں ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہو رہی ہے کے حوالے سے بھی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔