ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز 74 برس کے ہو گئے

دنیائے کرکٹ میں ریورس سوئنگ کے موجد مایہ ناز سابق فاسٹ بائولر سرفراز نواز نے زندگی کی 74 بہاریں دیکھ لیں، سرفراز نواز کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز6 مارچ 1969 کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں انگلستان کے خلاف ہوا۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 55 ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا اور 177 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے45 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی حصہ لیا اور مجموعی طور پر63 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ سرفراز نواز کا سب سے یادگار ٹیسٹ میچ مارچ 1979 میں میلبورن کے مقام پر کھیلا گیا ٹیسٹ میچ تھا۔ اس ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جب پاکستان شکست کے قریب تھا توسرفراز نواز نے صرف ایک رنز کے عوض آسٹریلیا کے 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اس اننگز میں انہوں نے مجموعی طور پر 86 رنز کے عوض آسٹریلیا کے 9کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

error: Content is protected !!