اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)کوہ پیما مرزا علی نے مائونٹ ایورسٹ سر کرلیا، ہنزہ کے علاقے شمشال سےتعلق رکھنے والے کوہ پیما نے آج رات 2 بجےدنیا کی بلند ترین چوٹی سر کی۔الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدرری کےمطابق کوہ پیما مرزا علی نے بدھ کی رات 2 بجے ماؤنٹ ایورسٹ کی انتہائی بلندی پر قدم رکھ کر اپنی مہم جوئی مکمل کی۔وہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی ہیں۔ مرزا علی 2013 میں مہم جوئی کےدوران اپنی بہن کی ٹیم میں شامل تھے، لیکن کیمپ 4 سے ہی واپس ہوگئے تھے۔