بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم کرکٹر نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔۔
ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ ورلڈکپ 2011 کے ہیرو بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔37 سالہ یوراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کی بدولت 1900 رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے 304 ایک روزہ میچز میں 36 کی اوسط سے 14 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 701 رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے سال 2000 میں 18 برس کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور بھارتی ٹیم میں مڈل آرڈر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتے رہے۔یوراج سنگھ کا شمار ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے، 2007 کے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں انہوں نے انگلینڈ کے فاسٹ بالر اسٹیورٹ براڈ کے ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگائے تھے۔
انہوں نے 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، ایونٹ میں یوراج سنگھ نے ایک سنچرے کرکٹ سے دور ہونا پڑا تاہم دوبارہ صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل ہوئے اور آج ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ طور پری، 4 نصف سنچریاں اور 15 وکٹیں حاصل کیں۔کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کے بعد یوراج سنگھ میں کینسر کے مرض کی تشخیض ہوئی جس کے بعد انہیں کچھ عرصے کے لی انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔