ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلی سطح کے وفد نے پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، وفدمیں سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین، چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خاں ،ایسوسی ایٹ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن زاہد شاہ، ممبر ایگزیکٹو بورڈ اولمپیئن ناصر علی ،لیگل ایڈوائزر پاکستان ہاکی فیڈریشن علی اشفاق شامل تھے، ملاقات میںہاکی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور ہاکی کے فروغ کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ ہاکی کے فروغ ،ترقی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیشہ پی ایچ ایف سے تعاون کیا ہے، نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ہاکی کے کئی ایونٹس منعقد کرائے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے ،سکولوں اور کالجوں سے ہاکی کا نیاٹیلنٹ سامنے لارہے ہیں

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مزید کہا ہے کہ ہاکی کاہائی پرفارمنس سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس کو عالمی معیار کے مطابق بنا رہے ہیں،اس میں جدید سہولیات فراہم کررہے ہیں،ہاکی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور ہاکی کے فروغ کیلئے ہر طرح سے تعاون کریںگے، کلیم اللہ خان، ناصر علی ہاکی کی دنیا کے بڑے نام ہیں،جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد نے کہا ہے کہ ہاکی کے فروغ کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کے اقدامات قابل تحسین ہیں، ہاکی کو دوبارہ عروج پر لانے کیلئے مل کر کام کریںگے، نئے ٹیلنٹ کو گراس روٹ لیول سے تلاش کرکے آگے لے آئیں گے تاکہ پاکستان ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکے۔

error: Content is protected !!