لکی سٹار کرکٹ کلب نے ایم پی جمخانہ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )لکی سٹار کرکٹ کلب نے ایم پی جمخانہ کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر عبد الحمید پوپا میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا

ماڈل ٹاون کلب گراونڈ پر لکی سٹار کلب کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے ایم پی جمخانہ نے مقررہ 35 اوورز میںسات وکٹوں کے نقصان پر 238رنز بنائے،محسن ارشاد 55، فیضان علی 54 سعد علی 32رنز بناکر نمایاں رہے

لکی سٹار کرکٹ کلب کے عبد اللہ طاہر نے چار اور محمد سبحان نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،جواب میں لکی سٹار کرکٹ کلب نے تین وکٹوں کے نقصان پر 241رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی،فہد عثمان 114اور راجہ بلاج 44 رنز بناکر نمایاں رہے،ایم پی جمخانہ کے محسن ارشاد اور محمد فائق نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا

میچ میں شاندار سنچری پر لکی سٹار کلب کے فہد عثمان مین آف دی میچ قرار پائے،اس میچ میں ندیم غوری اور عدنان رشید نے امپائرنگ جبکہ وارث بشیر نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے۔

error: Content is protected !!