اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ (جنرل(ر)سید عارف حسن لوزان میں آئی او سی کے زیر اہتمام میں انٹر نیشنل اولمپک ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات میں شرکرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ،وطن واپسی پر ان کا والہانہ استقبال کیاگیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے لفٹننٹ (جنرل(ر)سید عارف حسن نے26اکتوبر سے پشاور میں کھیلی جانیوالی 33ویں نیشنل گیمز کی قیوم سٹیڈیم میں منعقدہ لوگورونمائی تقریب کوسپورٹس کاایک کامیاب پروگرام قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سے پاکستان بلکہ انٹرنیشنل سطح پر ایک اچھا پیغام جائے گاکہ واقعی پاکستان اور خصوصاًخیبر پختونخواکی حکومت اور عوام کھیلوں کی ترقی کے خواہاں ہیں اور سپورٹس کی ترقی میں کرداراداکررہے ہیں جوکہ ایک اچھی روایت ہے ،انہوںنے کہاکہ اس کامیابی میں صوبائی حکومت،وزیر کھیل عاطف خان ،ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک،پی اواے کے سیکرٹری جنرل خالدمحمو اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کا اہم رول ہے جن کی محنت سے آج ہمیں یہ دن دیکھنے کو ملااور انشاء اللہ26اکتوبر سے پشاورمیںایک مرتبہ پھر قومی کھیلوں کا سب سے بڑامیلہ 33ویں نیشنل گیمز کی شکل میں لگے گا،انکامزیدکہناتھاکہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کیلئے خوشی کی بات اور کیاہوسکتی ہے کہ خیبر پختونخواحکومت،صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ایک پیج پر ہے یقینایہی فیصلہ ًخیبر پختونخوابلکہ ملک بھر میں کھیلوں کی فروغ میں ایک سنگ میل ہوگی۔