سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہاکی کا سمر تربیتی کیمپ یکم جولائی سے گوجرہ میں شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہاکی کا سمرتربیتی کیمپ یکم جولائی سے گوجرہ میں شروع ہوگا ، تفصیلات کے مطابق گراس روٹ لیول پر نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور ان کی بہترین تربیت کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام یکم جولائی سے گوجرہ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ہاکی کے سمر تربیتی کیمپ میں انڈر 14، انڈر16، انڈر18مردوخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، کیمپ یکم اگست تک جاری رہے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب کے چیف کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک کیمپ کی نگرانی کرینگے، سمر تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کوچیف کوچ خاور جاوید، گول کیپر کوچ مظہر عباس، کوچ اولمپیئن طارق عمران، ٹیپو سلطان، نازیہ رحمت، رضوانہ یاسمین اور توثیق ارشد تربیت دیں گے اور کھیل کی تیکنیکس سکھائیں گے۔

error: Content is protected !!