چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی پی ایس ایل فور گورننگ کونسل کے ارکان سے ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین احسان مانی کی پاکستان سپر لیگ ، پی ایس ایل فرنچائزز سے پی ایس ایل فور کے ڈرافٹ تقریب کی سائیڈ لائن پر سرینا ہوٹل میں ملاقات ہوئی زرا ئع کے مطابق ملاقات میں پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کے ارکان کو بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک میں کرکٹ کے مزید فروغ اور کھیلوں کے میدان کو آباد دیکھنا چاہتے ہیں۔ پی ایس ایل فور کا فائنل صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سترہ مارچ سنہ دو ہزار انیس کوھوگا اس تاریخی موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بطور مہمان خصوصی اور دوست ممالک کے سربراہان مملکت اور سابق انٹرنیشنل پلیرز ،سفارتکاروں کو مدعو کیا جاۓ گا ، ملاقات میں پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کے ارکان کو بتایا گیا کہ پاک فوج اور قومی سلا متی کے ادارے پہلے کی طرح بھرپورسیکورٹی فراهم کریں گے ، پاکستان سپر لیگ فور کا آغاز آئندہ برس چودہ فروری سنہ دو ہزار انیس کو متحدہ عرب امارات میں جبکہ اختتامی تقریب اور فائنل سترہ مارچ سنہ دو ہزار انیس کو کراچی پاکستان میں ہو گا ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام پی ایس ایل فرنچائزز اپنے اپنے منتخب کردہ انٹرنیشنل پلیرز کو پاکستان لانے کو یقینی بنائیں ،پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے آخری آٹھ میچز پاکستان میں ہوں گے۔ پی سی بی کے چئیرمین احسان مانی نے شرکا کو بتایاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک میں کرکٹ کے مزید فروغ اور کھیلوں کے میدان کو آباد دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل فرنچائزز مالکان کے ساتھ مل کر کام کریگا۔ چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے معاملات شفاف طریقے سے چلائینگے۔پی ایس ایل فور کے نشریاتی حقوق کے لیے جائزہ کمیٹی آئندہ اجلاس میں فیصلہ کریگی۔ چوتھے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے آٹھ میچز پہلی مرتبہ پاکستان میں ہونگے۔ اس سے قبل پی ایس ایل تھری کے چار میچز پاکستان میں ہوئے تھے۔اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین احسان مانی سے پاکستان سپر لیگ ، پی ایس ایل فرنچائزز کو بتایا گیا کہ پانچویں ایڈیشن کے میچز کراچی ،لاہور،راولپنڈی ،فیصل آباد میں کرانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے اور وہ دن دور نہیں جب پی ایس ایل کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں کروانے کیلئے حالات سازگار ہو جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اور فرنچائز حکام نے پی ایس ایل فور کے لیے کچھ بڑے فیصلے کیے جس میں یہ فیصلہ بھی شامل ہے کہ پی ایس ایل فور کے ڈرافٹ میں شامل کھلاڑیوں کو ماضی کی طرح انھیں پاکستان آمد پر اضافی پیسے بھی نہیں دیے جائیں گے۔

error: Content is protected !!