فائنل میں بنوں کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ پانچ سے شکست ، چیف سیکرٹری کاظم نیاز نے انعامات تقسیم کئے
پشاور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس صوبہ خیبرپختونخواکے زیراہتما م انڈر21گیمز کے سلسلے میں پانچ ماہ سے زیرالتواء فٹ بال ایونٹ ایک کانٹے دارا وراعصاب شکن مقابلے کے بعدٹانک کی ٹیم نے پیلنٹی ککس پرجیت کرفٹ بال ایونٹ اپنے نام کرلیا فائنل میں بنوں کی ٹیم نے بھی شاندارکھیل پیش کیا۔فائنل میچ کے موقع پرچیف سیکرٹری صوبہ خیبرپختونخواکاظم نیاز نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافی تقسیم کئے
ان کے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ، ایڈیشن سیکرٹری سپورٹس و ایم ڈی ٹورازم جنید خان ، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک ، ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ، ڈائریکٹر اپریشن سید ثقلین شاہ، ریجنل سپورٹس آفیسر سلیم رضان ، امیر زاہد شاہ ، انور کمال برکی ، ڈپٹی ڈائریکٹر نعمت اﷲ ، اے ڈی سپورٹس ذاکراﷲ، کوچز شفقت اﷲ ، شاہ فیصل باسط کمال،ہدایت اللہ، سابق پاکستان فٹ بال ٹیم کے کپتان ارشد خان بھی موجود تھے۔فائنل میچ کے موقع پراگرچے ایس اوپیرزکے تحت تماشائیوں کاداخلہ ممنوع تھا
تاہم پھر بھی فٹ بال لورز کی ایک اچھی خاصی تعداد موجودتھے فائنل کے لیے ایک ہی ریجن سے کوالیفائی کرنے والی بنوں اورٹانک کامیچ ہرلحاظ سے معیار ی اورزبردست رہااوردونوں ٹیموں نے میچ جیتنے کی بھرپورکوشش کی تاہم مقررہ وقت پرکوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کرسکی۔بعدازاں دونوں ٹیموں کوپانچ پانچ پیلنٹی ککس دیںتاہم میچ کافیصلہ سیڈن ڈیتھ گول پرٹانک کے حق میں ہوامیچ جیتے کے بعد ٹانک کے کھلاڑیوں نے روایتی رقص پیش کیاجس میں جنید خان،انورکمال برکی۔نعمت اللہ،سلیم خان نے بھی حصہ لیا ارورجشن آزادی کے تقریب کاحسن مزید دوبالاکردیا
۔تقسیم انعامات کی تقریب سے اپنے خطاب میں چیف سیکرٹری ڈاکٹرکاظم نیازنے شاند ارایونٹ کے انعقاد پرسیکرٹری سپورٹس عابد مجید ڈائریکٹر سپورٹس اسفندیا رخٹک اورپوری ٹیم کومبارک باد دی،ٹانک کوعمدہ جیت اوربنوں کوعمدہ کھیل پرخراج تحسین پیش کیااررکھلاڑیوں کوتاکید کی وہ سکواش،ہاکی،کرکٹ کی طرح فٹ بال میں بھی پاکستان کانام سربلند کرنے کے لیے زیادہ محنت کریں انہوں نے کھلاڑیوںکوڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کی جانب سے ہرممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
فائنل جیتے والی ٹانک کی ٹیم کوٹرافی اورایک لاکھ روپے جبکہ بنوں کی ٹیم کوپچاس ہزاردرپے کاکیش انعام دیااپنی جانب سے فاتح ٹیم کوبیس ہزاراوربنوں کودس ہزارروپے کاانعام دیا۔جشن آزادی کے پرمسرت موقع پرکیک بھی کاٹاگیاااورآخر میں اتش بازی کادلفریب مظاہر ہ بھی پیش کیاگیا۔