روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 11 اگست, 2020

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد آصف باجوہ کی ملاقات

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد آصف باجوہ نے منگل کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں ملاقات کی جس میں ہاکی کی ترقی اور فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک ...

مزید پڑھیں »

یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

لزبن (سپورٹس لنک رپورٹ)یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے پرتگال میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، اٹلانٹا، پیرس سینٹ جرمین، لیپزگ، اٹلیٹک، بارسلونا، بائرن، مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا 65 واں ایڈیشن کوارٹر فائنل راؤنڈ میں داخل ...

مزید پڑھیں »

آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ عاصم خان نے جیت لیا

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ منعقد ہوا فائنل ریجنل چمپئن ہزارہ صائم طارق اور پاکستان نمبر ٹو عاصم خان کے مابین کھیلا گیا عاصم خان نے دو ایک سے کامیابی حاصل کر کے کاٹائیٹل اپنے نام کر لیا مہمان خصوصٰ سابق ڈی جی سپورٹس طارق ...

مزید پڑھیں »

ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن سندھ کے عہدیداران کی ترقیوں کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سے مشترکہ اپیل

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن سندھ کے عہدیداران نے ایک مشترکہ بیان میں وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ جاتی ترقیوں کے بورڈ دوم میں سندھ کالج ایجوکیشن کے پروفیسرز, لائیبریرین اور ڈی پی ایز کے کیسز بھی شامل کئے جائیں. انکا کہنا ہے کہ کالجز کے اساتذہ کی مختلف تنظیموں ...

مزید پڑھیں »

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کردی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی، دونوں ٹیموں کے درمیان دسمبرمیں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باوجود انٹر نیشنل کرکٹ سیریز ہوں گی، جن میں پاکستان ، آسٹریلیا ، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیزکی سیریزشامل ہیں۔ چیف ایگزیکٹیونیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ ...

مزید پڑھیں »

کوالیفائنگ راؤنڈ اور پھر ورلڈ کپ ملتوی ہونے سے مایوسی ہوئی،بسمہ معروف

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کپتان پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس نہ ہونے سے اب ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا ہوگا، ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو بہت مس کر رہی ہوں گھربیٹھنا مشکل ہے ۔بسمہ معروف کاکہنا ہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ اور پھر ورلڈ کپ ملتوی ہونے سے مایوسی ہوئی ہے ، پر ...

مزید پڑھیں »

ڈی سی راولپنڈی کیپٹن(ر)انوار الحق اور ڈی ایس او شمس توحید عباسی سوار محمد شہید سپورٹس سٹیڈیم میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کرینگے

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے شجرکاری مہم شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق 15اگست بروز ہفتہ ڈی ایس او شمس توحیدعباسی کے ہمراہ سوارمحمدحسین شہید سپورٹس سٹیڈیم گوجرخان میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کاافتتاح کریں گے۔ شجرکاری مہم میں ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی، ...

مزید پڑھیں »

لاک ڈائون ختم ہونے پرضلع راولپنڈی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کاآغاز ہوگیا،شمس توحید عباسی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرراولپنڈی شمس توحیدعباسی نے کہاہے کہ لاک ڈائون ختم ہونے پرضلع راولپنڈی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کاآغاز ہوگیاہے تاہم ایس اوپیز کے تحت فی الحال صرف ٹریننگ سیشن شروع کئے گئے ہیں جبکہ مرحلہ وار ان میں اضافہ کیاجارہاہے اور انشاء اللہ ایک ہفتہ تک ہاکی، کرکٹ، آرچری،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اوردیگر کھیلوں کی مکمل سرگرمیاں بحال ہوجائیں ...

مزید پڑھیں »
error: Content is protected !!