کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) قومی کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے گراس روٹ لیول پر نمایاں خدمات سرانجام دینے پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کی جانب سے سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کو خراج تحسین، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے خسوصی تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا، حیدر حسین کی بطور سیکرٹری کے ایچ اے قومی کھیل کی ترقی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی گراس روٹ لیول پر سیکرٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے انگنت ایونٹس کے انعقاد سے کراچی میں قومی کھیل کے فروغ اور ترقی میں مدد ملی،
پی ایچ ایف کی جاب سے جاری شدہ تعریفی سرٹیفکیٹ کا متن، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کی جانب سے خصوصی طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈ کواٹرز لاہور میں حیدر حسین کو خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں 1971عالمی کپ گولڈمیڈلسٹ و 1968 اولمپکس گولڈ میڈلسٹ لیجنڈ اولمپین رشید جونیئر بھی شامل تھے۔ اس موقع پراولمپین رشید جونیئر نے کہا کہ حیدر حسین محنتی شخص ہیں اور قومی کھیل کے لئے بے لوث خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کی حوصلہ افزائی ہر فورم پر کی جانی چاہیئے۔ انہہوں نے اس موقع پر سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کو خسوصی مبارکباد بھی پیش کی اور مسقبل کے لئے نیک خواہشات سے نوازاز۔
دوسری جانب دنیائے ہاکی میں سب سے زیادہ میڈلز کئے حامل کھلاڑیوں میں شامل 1984 اولمپکس کے فاتح کپتان و چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر نے بھی سیکرٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدر حسین کی خدمات نمایاں ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کو تعریفی سرٹیفکیٹ ملنےپر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔