نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے آئندہ ہفتے شروع ہونے والے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے ،سرینا ولیمز جنہیں ٹخنے میں چوٹ کے باعث یوایس اوپن کے سیمی فائنل میں وکٹوریہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا کا کہنا ہے کہ ابھی وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں کہ اٹالین اوپن میں شرکت کرسکیں
38سالہ سرینا ولیمز نے تاہم اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ہونے والے فرنچ اوپن میں شرکت کرینگی،ان کا کہنا ہے کہ فرنچ اوپن تک مکمل فٹ ہونے کیلئے انہوں نے اٹالین اوپن سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے ،ادھر یو ایس اوپن کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈومینک تھیم اور فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والے الیگزینڈر نے بھی اٹالین اوپن میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔