لیور پول کے منیجر نے محمد صلاح کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)لیور پول فٹبال ٹیم کے منیچر جرگن کلوپ نے مصر کے مایہ ناز فٹبالر محمد صلاح کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد صلاح بلاشبہ زبردست اور شاندار فٹبالر ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محمد صلاح کی شاندار کارکردگی کی بدولت لیور پول نے لیڈز یونائیٹڈ کی ٹیم کو چار تین سے شکست دیدی، اس کامیابی میں محمد صلاح کی شاندار ہیٹرک شامل تھی،ٹیم مینجر جرگن کا کہنا ہے کہ محمد صلاح نے ہمیشہ ٹیم کیلئے اس وقت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جب ٹیم کو ان کی ضرورت ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے سپیشل کھلاڑی ہیں اور ان کی کارکردگی سے میں بہت متاثر ہوں۔

error: Content is protected !!