علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری میں دیا پاکستان رجسٹرڈ کی اسکالرشپ کی رقم کی تقسیم

کوٹری(سپورٹس لنک رپورٹ )علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے زیر اہتمام کالج کمیٹی برائے دیا پاکستان رجسٹرڈ کی اسکالرشپ تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔کمیٹی کے چیئرمین کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالمجید عمرانی جبکہ ممبران میں پروفیسرز عبد القیوم لغاری و مشتاق علی ملاح شامل ہیں۔پروفیسر حافظ محمد سومرو کی تلاوت کلام سے تقریب کا آغاز کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر فہیم میرانی نے سرانجام دیئے۔

اس موقع پر پرنسپل پروفیسر عبدالمجید عمرانی، پروفیسرز فاروق ملک، عبدالطیف سوہو، نزاکت بابلانی، عبدالمجید عمرانی،جاوید اقبال شیخ، مظفر علی خان، عبدالجبار عباسی، سینیئرڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ اور دیگر نے لائق 33 طلباء میں 124400/- روپے تقسیم کیئے۔ طلباء کی نامزدگی میں پچھلے امتحانات کے نتائج، کھیلوں میں اعلی کارکردگی کے ساتھ ساتھ خاندانی پس منظر کو بھی مدنظر رکھا گیا تھا۔طلباء کی اسکالرشپ تقسیم کرنے کے لئے حتمی فہرست دیا پاکستان نے ہی فراہم کی تھی۔اس موقع پر پروفیسرز رفیق سومرو،جاوید چانڈیو، نذیر احمد شاہانی،خلیل اللہ میمن، ایاز کھوسو، سید حامد علی، فضل چانڈیو،اسلم کھوسو، قمبر قریشی، کمال مصطفی، غلام حسین کھوسو،عبدالغفار ملاح،نور مصطفی،نسیم رضا سومرو، عرفان سومرو، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد امین اور دیگر موجود تھے۔

آخر میں پروفیسر عبدالقیوم لغاری نے تمام شرکاء کی آمد کا خیرمقدم کیا۔بعد ازاں کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالمجید عمرانی نے میڈیا سے گفتگو میں کمیٹی ممبران کی کاوشوں کی تعریف کی اور اس ضمن میں طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرنے پر دیا پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے منتخب طلباء کو مبارکباد پیش کی۔انکا کہنا ہے کہ صحتمند جسم میں ہی صحتمند دماغ ہوتا ہے اور کھلیوں اور دیگر صحتمندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے امتحانی نتائج نسبتا نمایاں ہوتے ہیں اور اسکالرشپ کے لیئے منتخب طلباء میں شامل مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی اسکا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

error: Content is protected !!