کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی ٹیلنٹ ہنٹ ووشو کنگفو چیمپئن شپ کی ٹرافی ڈسٹرکٹ ویسٹ نے اپنے نام کرلی، ڈسٹرکٹ کورنگی نے دوسری اور ڈسٹرکٹ ملیر نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل کراچی ٹیلنٹ ہنٹ ووشو کنگفو چیمپئن شپ، پنجاب ٹاؤن نذد شمسی سوسائٹی کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ ڈسٹرکٹ کورنگی میں منعقد کیاگیا۔جس میں کراچی بھر سے چھ ٹیموں کے 72 سے زائد ووشو کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیاسی و سماجی شخصیت حاجی خورشید اور سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے چیئرمین، گولڈمیڈلسٹ پروموشن آف اسپورٹس گورنمنٹ سندھ سعید عالم نے کے ہمراہ ربن کاٹ کر باقاعدہ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا، کراچی ووشو کنگفو چیمپیئن شپ میں آٹھ ویٹ کیٹیگری کے مقابلے ہوئے،چیمپیئن شپ کی نسبت امن کا پیغام اصل مقصد تھا، کھلاڑی امن کا سفیر ہوتا ہے اور ہم سب نے مل کر اس دھرتی کا امن برقرار رکھنا ہے، چیمپئن شپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عبدالعظیم تھے، تمام آفیشل، انسٹرکٹرز کا تعارف کرایا گیا، ووشو کنگفو کی فائٹ سے کافی متاثر ہوکر انھوں نے کھلاڑیوں اور آفیشل سے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارا مشن،صحت مند نوجوان، روشن پاکستان ایک بہت ہی بڑا مشن ہے جس میں حکومتی سطح پر تعاون انتہائی ضروری ہے اور ووشو کے ایسے مقابلے دیکھ کر مجھے یہ محسوس ہوا کہ سندھ میں ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالوھاب درانی اور ان کی پوری ٹیم سندھ بلخصوص کراچی میں نوجوانوں کے لیے بالا تفریق کام جاری رکھے ہیں
جس سے نوجوانان کو بہت پذیرائی ملے گی میری اس مشن میں سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کیساتھ ہر قسم کی تعاون کے لیے تیار ہوں۔سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالو ہاب درانی کی محنت اور کاوشوں کو سہراتے ہوئے سندھ ووشو کے چیئرمین اور سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا تمام آفیشل میں شیلڈز ایوارڈز اور کھلاڑیوں میں میڈل اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے۔ فرسٹ پوزیشن کی ٹرافی ڈسٹرکٹ ویسٹ نے اپنے نام کیا۔ دوسری پوزیشن ڈسٹرکٹ کورنگی اور تیسری پوزیشن کی ٹرافی ڈسٹرکٹ ملیر نے اپنے نام کی۔سندھ ووشو کنگفوایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ اتنے عرصے سے و ہاب درانی اسپورٹس کیلئے کام کررہے ہیں اس کا مطلب امن کا سفیر کا ہے مہمان خصوصی حاجی خورشید کو ایک یادگاری شیلڈ ایوارڈ پیش کیا، آخر میں سیکریٹری سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن عبدالو ہاب درانی نے اس چیمپئن شپ کی کامیابی پر تمام مہمانوں،آفیشل اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا پاکستان زندہ باد کے نعرے سے چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوا۔….